Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاروق ستار کا حیدرآباد میں پاور شو | زرائع نیوز

فاروق ستار کا حیدرآباد میں پاور شو

*پریس ریلیز*
*تنظیم ( ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی سیکٹر i کوہسار ٹاوُن ڈسٹرک حیدرآباد کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مقامی کلب میں پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں سربراہ تنظیم ( ایم کیو ایم پاکستان ) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھائی* نے خصوصی شرکت کی پنڈال میں بڑی تعداد میں موجود بزرگوں نوجوانوں اور خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار بھائی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم ایم کیو ایم کو مفاد پرست قابض ٹولے سے نجات دلائیں اور ایم کیو ایم کو اسکے اصل وارثوں یعنی عوام کے حوالے کریں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مہاجر عوام کے نام پر مال بنایا انکا احتساب ہونا چاہیے *شرکاء سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج اصغر کامریڈ بھائی اور ڈسٹرک انچارج سید وسیم حسین بھائی* نے بھی گفتگو کی اور کہاں کہ حیدرآباد کے کارکنان و عوام فاروق ستار بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں حیدرآباد شہر مسائل کا گڑھ بن گیا ہے لیکن شہر کے نام نہاد وارث مال سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں اب وقت آگیا ہے حیدرآباد کی عوام سب کا احتساب کرے گی ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن پاکستان دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ہم پاکستان زندہ باد کے ساتھ ہیں اور پاکستان مخالف لوگوں کے ایجنڈے کو پنپنے نہیں دیں گے ۔ اس موقع پر *مرکزی ذمہ داران عاصم صدیقی، انجینئر کاشف خان، شریف علی رانا، نگہت شکیل باجی، سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹ، سیکٹر “آئی” کوہسار ٹاوُن کے انچارج آفتاب خانزادہ بھائی و اراکین سیکٹر کمیٹی بھی موجود تھے*

*شعبہ اطلاعات*
*تنظیم( ایم کیو ایم پاکستان ) بحالی کمیٹی ڈسٹرک حیدرآباد*