Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئرکراچی کی اخبار فروش کے محنتی بیٹے سے ملاقات | زرائع نیوز

میئرکراچی کی اخبار فروش کے محنتی بیٹے سے ملاقات

کراچی کا نوجوان پورے ملک کی شان ہے، وسیم اختر

مئیر کراچی وسیم اختر نے نوجوانان کراچی کو پورے ملک کے لئے باث افتخار قرار دیا ہے

مئیر کراچی انٹر کامرس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان انس حبیب کے گھر مبارک دینے تشریف لائے تھے۔ وسیم اختر نے اول آنے والے نوجوان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرکے دکھایا ہے اور انس حبیب بھی ایسے ہی باصلاحیت نوجوانوں میں سے ایک ہے

ایک سوال کے جواب میں مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بعض عناصر کی جانب سے دانستہ طور پر کراچی کے ہنر مند اور باصلاحیت نوجوانوں کو نیچا دکھانے کی سازش ہر دور میں کی جاتی رہی ہے مگر اس شہر کے سپوتوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر مشکل و رکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہر قائد کے بیٹوں اور بیٹیوں نے ہمیشہ وطن کی مٹی کی لاج رکھی ہے

وسیم اختر کی جانب سے انس حبیب کو بطور حوصلہ افزائی کیش انعام سے بھی نوازا گیا