کراچی : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 25 جنوری کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔
کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جا سکیں گے اورووٹنگ سندھ اسمبلی کی عمارت میں 25 جنوری صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
گزشتہ سال 28 دسمبر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واؤڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے اور اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا تھا۔
