Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہانیہ عامر نے اپنی کامیابی کا سہرا کس بالی ووڈ اداکارہ کو دیا؟ | زرائع نیوز

ہانیہ عامر نے اپنی کامیابی کا سہرا کس بالی ووڈ اداکارہ کو دیا؟

ہانیہ عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے پراجیکٹ حاصل کرنے کے پیچھے عالیہ بھٹ بنیادی وجہ رہیں کیوں کہ اگر کسی پروڈیوسر کو معصوم دکھنے والی نوجوان ڈمپل لڑکی کی ضرورت ہوتی تو انہیں پتا ہوتا ہے کہ انہیں مجھے کہاں تلاش کرنا ہے۔
ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ عالیہ بھٹ جب ایک مشہور برانڈ کے لیے سامنے آئیں تو اسی کمپنی نے مجھے بھی پاکستان میں نمائندگی کے لیے منتخب کیا اسی وجہ سے میں عالیہ بھٹ کی بہت شکر گزار ہوں، اگر میری کبھی اُن کی ملاقات ہوئی تو شاید مجھے ایسا لگے کہ میں جیسے چاند پر پہنچ گئی ہوں۔
ہانیہ عامر نے شوبز میں کام کرنے سے متعلق بتایا کہ شوبز میں میری انٹری درحقیقت ایک اتفاق ہے کیوں کہ میں اپنی تعلیم میں مصروف تھی اور میڈیا یا بزنس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن دوران تعلیم مجھے پروڈیوسر کی جانب سے کال موصول ہوئی اور میں سب چھوڑ چھاڑ کر آڈیشن دینے چلے گئی۔