Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل : کراچی کنگزنے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا | زرائع نیوز

پی ایس ایل : کراچی کنگزنے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا

کراچی : اتوار کو کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا ۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا ۔ کراچی کنگز نے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ڈیبیو کرنے والے محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ روز آرام دیا گیا جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ یزے نے کی ۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔اوپنر فخرزمان 13، عبداللہ شفیق2، کامران غلام11، سیم بلنگز11 ،کپتان ڈیوڈ ویزے2 ،شین ڈیڈزویل3، دلبر حسین8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

راشد خان 6 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکیف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے دو ، دو کٹیں حاصل کیں۔

ادھر پی ایس ایل کے کوالیفائر اور ایلی منیٹر کھیلنے والی ٹاپ فور ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کا فیصلہ ہونے کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔

لاہور قلندرز پہلی، ملتان سلطانز دوسری، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری اور پشاور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ پرسوں 15 مارچ کو ہونے والے پہلے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہو گا۔

کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ٹو کھیلے گی۔16 مارچ کو پہلا ایلی منیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، 17 مارچ کو کوالیفائر ہارنے والی اور پہلا ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کریں گی۔ 19 مارچ کو ایلی منیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے درمیان فائنل ہو گا۔