کراچی: تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز اسکور کرلیے۔
پاکستان کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اسپن کے 9 اوورز کے کھیل میں خسارے کو 29 رنز تک پہنچا دیا۔ پیر کو وہ انگلینڈ کو چوتھی اننگز کا ایک مشکل ہدف مقرر کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ وہ پہلی بار ہوم سرزمین پر وائٹ واش ہونے سے بچنے کی کوشش کریں گے۔ عبداللہ شفیق 14 اور شان مسعود 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔
نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان کی پہلی اننگز 304 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔
انگلینڈ گزشتہ روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 98 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 51 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور اننگز میں محمد ابرار کا دوسرا شکار بنے جبکہ کھانے کے وقفے فوری بعد اسٹوکس 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
ہیری بروک نے نے اپنی غیر معمولی سیریز کی تیسری سنچری بنائی جب انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل کر لی، وہ 111 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ریحان احمد ایک رن بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔