میلبرن: ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا روپڑیں۔
ثانیہ مرزا اپناآخری میچ اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل ہار گئی ہیں۔ بھارتی جوڑی کوبرازیلین جوڑی سے 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔دوران گفتگو ثانیہ مرزا نے رک کر آنکھوں سے آنسو صاف کئے اور کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا، کیرئر کے اختتام کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
