Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش | زرائع نیوز

کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کیماڑی مواچھ گوٹھ کے علاقے میں فیکٹری سے پھیلنے والی زہریلی گیس اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اس کے باوجود بھی کراچی کی عوام کو حکومت سندھ تحفظ فراہم کرنے کو تیار نہیں۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ 15 سال سے اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ حکومت نے کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا جو سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں فیکٹری کھولنے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیں اور زہریلی گیس سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں فیکٹری کھولنے کی اجازت دینے سے علاقوں میں رہائش پذیر افراد سانس اور جلدی امراض کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ انکے پھیپھڑے بھی اس آلودگی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت محکمہ ماحولیات کی کارکردگی کی وجہ سے شہریوں کی جان داو پر لگی ہوئی ہے اور سندھ حکومت کے ماتحت ادارے شہریوں کے تحفظ کرنے کے بجائے کرپشن کرنے میں مصروف ہے ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ۔

انہوں نے زہریلی گیس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور انہیں صبر کی تلقین کی، دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان انکے غم میں برابر کی شریک ہے۔