Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نیب ترمیمی بل 2023ء پارلیمنٹ کودوبارہ غور کیلئے واپس بھیج دیاگیا | زرائع نیوز

نیب ترمیمی بل 2023ء پارلیمنٹ کودوبارہ غور کیلئے واپس بھیج دیاگیا

Arif Alvi

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (ترمیمی) بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوادیا۔

صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔صدر عارف علوی کی جانب سے بل پر اعتراض میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

صدر مملکت نے اعتراض اٹھایا کہ بل میں زیر التوا معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہئے جبکہ ان کی جانب سے بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔