Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کراچی:‌ نرسنگ کے طالب علموں کا سڑکوں‌ پر آنے کا اعلان

کراچی:‌ نرسنگ کے طالب علموں کا سڑکوں‌ پر آنے کا اعلان

نرسنگ کے طالب علموں کا اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان سات سو کے قریب طالب علموں کا مستقبل داٸو پر لگ گیا چودہ اگست کے بعد بھر پور احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

کراچی (رپورٹ: آصف خان)کراچی کے مختلف نرسنگ اسکولوں میں زیر تعیلم سات سو کے قریب طالب علموں نے اپنے مستقبل کو تاریک کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینے کی تیاری کرلی۔

طالب علموں کا کہنا تھا پاکستان نرسنگ کونسل کی پری رجسٹرشن جو کہ نرسنگ امتحانات کے لیے شرط ہوتی ہے پی این سی پری رجسٹرشن ہونے کے باوجود ہمارے اسپیشل امتحانات میں روڑے اٹکاٸے جارہے پی این سی اور سندھ نرسنگ بورڈ کی آپس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سات کے قریب نرسنگ کے طالب علموں مستقبل داٶ پر لگنے کا خدشہ ہے۔

https://zaraye.com/asif-khan-nursing-issues/

اُن کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دن بہ دن تاخیر کا شکار ہونے سے ہمارا قیمتی ایک سال ضاٸع ہونے کا خطرہ ہے متسحب اعلی کو درخواست پی این سی کی طرف سے اجازت ملنے کےبا اوجود ابتک اسپیشل امتحانات کا نہ ہونا پی این سی اور سندھ نرسنگ بورڈ کی کاکردگی پر بہت بڑاسوالیہ نشان ہے اس سلسلے میں جب نرسنگ بورڈ کی کنٹرولر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا یہ کیس کورٹ میں ہے اس پر کورٹ فصیلہ دے گی۔

طالب علموں نے بھرپور احتجاج کی تیاری کرلی ہے پہلے مرحلے میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دیا جاٸے گا ۔ اگر سنواٸی نہ ہوٸی تو احتجاج کا داٸرہ کار کو بڑھاتے ہوٸے ذمہ دار اداروں کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جاٸےگی۔