شارجہ: پاکستان نے افغانستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 66رنز سے شکست دے کر کلین سویپ سے بچ گیا تا ہم سیریز 2-1 سے افغانستان کے نام رہی۔
شارجہ میں کھیلے جانیوالے تیسرے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی اور قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں صائم ایوب 49افتخار احمد 31 اور شاداب خان 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
افغانستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے مجیب الرحمٰن نے دو ، فضل حق فاروقی ، محمد نبی ،فرید احمد ، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ لی ۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم18.4اوورز میں 116رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
رحمٰن اللہ گرباز سب سے زیادہ 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی طرف سے احسان اللہ اور مین آف دی میچ شاداب خان نے 3،3 عماد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
صائم ایوب کو زیادہ چھکو ں اور انرجیٹک پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ، شاداب مین آف دی میچ قرار پائے ۔محمد نبی پلیئر آف دی سیریزقرار پائے ۔
