Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکا میں خاتون حملہ آور کی اسکول پر فائرنگ سے 6 طلبہ ہلاک | زرائع نیوز

امریکا میں خاتون حملہ آور کی اسکول پر فائرنگ سے 6 طلبہ ہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے نیش ول میں خاتون حملہ آور کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 طالب علم ہلاک ہوگئے۔

امریکی پولیس کے مطابق نیش ول میں قائم ’کرسچن ایلیمنٹری اسکول‘ میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کے قریب خاتون حملہ آور داخل ہوئی اور اُس نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پہلے مرحلے میں فائرنگ سے تین بچے موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ دیگر تین نوجوان طالب علم زخمی تھے جو بعد میں دوران علاج چل بسے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول کا گھیراؤ کیا اور حملہ آور کو فائرنگ کر کے مار دیا۔

پولیس کی جانب سے خاتون حملہ آور کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

انتظامیہ نے یہ بتایا کہ حملے کے وقت اسکول میں 33 عملے کے اراکین اور 260 کے قریب طالب علم موجود تھے۔ واقعے کے بعد ایمرجنسی لگا کر ریاست کے مزید اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔