Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنجاب میں 300 ٹیکسٹائل پیداواری یونٹس بند،ہزاروں افراد بیروزگار | زرائع نیوز

پنجاب میں 300 ٹیکسٹائل پیداواری یونٹس بند،ہزاروں افراد بیروزگار

لاہور: پنجاب میں شدید صنعتی بحران پیدا ہوگیا، ٹیکسٹائل سیکٹر نے پروڈکشن یونٹس بند کردیئے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کے بےروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت سینکڑوں پروڈکشن یونٹس بند اور ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تیزی سے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کے باعث لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) نہ کھلنے سے پنجاب کا درآمدی شعبہ بحرانی کیفیت میں ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کا کہنا ہے کہ صرف ایس ایم ایس سیکٹر میں آٹو پارٹس بنانے والے 300 یونٹس بند ہو چکے ہیں۔

اْن کا کہنا تھا کہ فلڈز میں کپاس کی فصل تباہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کاٹن امپورٹ کرنی ہے مگر بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنا ہوگا۔کاروباری طبقے کی جانب سے خبردار کیا جارہا ہے کہ صنعتوں کی بندش سے وسیع پیمانے پر بیروزگاری پھیل رہی ہے۔

آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ایک رکن عبدالمجید نے کہاکہ میں گزشتہ 40 سالوں سے کاروبار کر رہا ہوں اور میں نے ایسا مشکل وقت کبھی نہیں دیکھا‘‘۔

کراچی بندرگاہ، جہاں پاکستان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے لیے دال، دوا سازی، تشخیصی ا?لات اور کیمیکلز سے بھرے کئی شپنگ کنٹینرز ادائیگی کی ضمانتوں کے انتظار میں پھنسے ہوئے ہیں۔