Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈیجیٹل کرنسی بز کوائن کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار | زرائع نیوز

ڈیجیٹل کرنسی بز کوائن کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی نےکارروائی کے دوران ڈیجیٹل کرنسی بز کوائن کا جھانسہ دے کردرجنوں لوگوں سےکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتارکیا۔

ملزم ظفررانا نے یو ٹیوب پرسرمایہ کاری اوربھاری منافع دینے کے نام پرشہریوں کو لوٹا اور سیکڑوں لوگوں سے 50 تا 10 ہزاریورو فی کس سرمایہ کاری کے نام پربٹورے،ملزم نے فراڈ سے وصول کردہ رقومات منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی اورترکیہ منتقل کیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فراڈ کے انکشاف پر ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور حال ہی میں وطن واپس لوٹا تھا جس کو سائبر کرائم ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون، لیپ ٹاپ، پاسپورٹ، مختلف بینکوں کے نو اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے بزٹریک اوربزکوائن کارڈ، مشکوک منی ٹرانزیکشن دستاویزات، ایک قیمتی گاڑی بھی برآمد ہوئی، ملزم ظفر علی رانا اور اس کے ساتھی بزٹریک، بز کوائن اورگرونیٹ کےدھندے میں ملوث رہے۔  ملزم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے