کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور روپوش رہنما عثمان ڈار کو مبینہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ عثمان ڈار کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اپنے ہمراہ لے گئے ہیں اور پولیس بھی اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کررہی۔
عثمان ڈار کی والدہ نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے کو کراچی کے علاقے ملیر سے اٹھا لیا گیا ہے۔
عثمان ڈار نو مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے اور وہ خاموش بیٹھے ہوئے تھے تاہم وہ کئی مقدمات میں نامزد ہیں۔