لاہور: جماعت اسلامی نے ایک بار پھر متحدہ مجلسِ عمل پر ایک بار پھر بجلیاں گرا دیں اور بڑا فیصلہ کرلیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں منتعقدہ تقریب کے دوران جنرل سیکریٹری اور سینئر مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے دو اعلان کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے نہیں بلکہ اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔
امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مجلس عمل کی قیادت پر واضح کردیا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ترازو سے میدان میں اترے گی اور کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی بل کہ دوسری جماعتوں کو اپنا امیدوار بیٹھانا ہوگا۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں متناسب نمائندگی کی تائید کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات ملنے کے باوجود صوبے تعلیم، صحت اور امن و امان کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے۔
