اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے جھوٹ کی عمر بہت کم ہوتی ہے،سچ کو جتنا دبایاجائے وہ اتنا ہی ابھرتاہے، نواز شریف پاکستان کا سچ اور معمار پاکستان ہیں،پاکستان پر زبردستی اور جھوٹ کے ذریعے مسلط کئے جانے والے کے خلاف گواہیاں اس کے گھر سے آنے لگی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدینہ منورہ میں معروف سکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر سے ایک ملاقات میں کیا ۔جنہوں نے انھیں عمرہ اور روضہ پاک پر حاضری کی مبارک باد دی۔اس موقع پر میاں محمد نواز شریف اور ان کے ٹرائل پر مبنی کتاب بھی پیش کی۔مریم نواز شریف نے کتاب پیش کرنے پر سجاد قمر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قلم کار معاشرے کا ضمیر ہوتے ہیں،نوازشریف کا جو ٹرائل ہوا ،وقت نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک انتقامی کارروائی اور ملک و قوم کے ساتھ ڈرامہ رچایا گیا تھا۔
