Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈوین جانسن کی بیٹیاں میک اپ آرٹسٹ بن گئیں | زرائع نیوز

ڈوین جانسن کی بیٹیاں میک اپ آرٹسٹ بن گئیں

نیو یارک:ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) کا اچانک بہت ہی بدلا ہوا روپ دیکھ کر مداحوں کو ہنسی آ گئی۔

ڈوین جانسن کے گھر آتے ہی ان کی بیٹیاں میک اپ آرٹسٹ بن گئیں۔

ڈوین جانسن نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منع نہیں کیا اور خود ان کے کسٹمر بن گئے۔

ڈوین جانسن کی دونوں بیٹیوں نے والد پر عورتوں کے تمام میک اپ کا سامان استعمال کیا جس کے بعد انہیں دیکھنے والے ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

ہالی ووڈ اداکار نے بیٹیوں کے ساتھ محبت بھری ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے ۔