Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مستنصر حسین تارڑ کے پنجابی ناول کی پلاک میں تقریب رونمائی | زرائع نیوز

مستنصر حسین تارڑ کے پنجابی ناول کی پلاک میں تقریب رونمائی

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام نامور ادیب اور دانشور مستنصر حسین تارڑ کے پنجابی ناول ’’میں بھناں دلی دے کنگرے‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی صدارت معروف دانشور مشتاق صوفی نے کی۔

تقریب میں دانشوروں، ادیبوں اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ مستنصر حسین تارڑ اور میرا تعلق گجرات سے ہے۔

ایک بار میں نے انھیں پنجابی میں لکھنے کا کہا تو کہنے لگے ’’تُوں پنجابی دی پھپھی لگدی ایں‘‘ یہ ناول لکھ کر انھوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پنجابی کے ’’چاچا لگتے ہیں‘‘ یعنی بہت بڑے لکھاری ہیں۔