کراچی: سعودی عرب سے کراچی آنے والے 5 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت، مسافر سعودی پرواز 700 کے ذریعے پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق مسافروں میں کورونا کی تصدیق ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سے ہوئی، ادھر کورونا سے متاثرہ مسافروں کو ان کے گھروں پر قرنطینہ کی ہدایت کی گئی تاہم مانیٹرنگ سیٹ اپ موجود نہیں۔
این سی او سی نے مثبت مسافروں کو منفی رپورٹ تک قرنطینہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
کورونا تصدیق
