Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
مفتاح اسماعیل نے پھر اپنی ہی پارٹی پالیسی پر تنقید کے نشتر برسا دیے ! |

مفتاح اسماعیل نے پھر اپنی ہی پارٹی پالیسی پر تنقید کے نشتر برسا دیے !

کراچی : سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن)مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری نظر میں کوئی پلان بی نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرمفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے ہمیں اعلی سطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہیئے اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لگتا ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ معاملات جوں کے توں ہیں، کم آمدنی والے افراد کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے، حکومت کے پاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی کا جواب ہے۔