Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وسیم اختر کے گھرکروڑوں روپے مالیت کی چوری،3 گرفتار،سابق پولیس افسر بھی شامل |

وسیم اختر کے گھرکروڑوں روپے مالیت کی چوری،3 گرفتار،سابق پولیس افسر بھی شامل

کراچی :درخشاں کے علاقے میں سابق میئر کراچی کے بنگلے میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرانے کے الزام میں پولیس نے گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کیے گئے طلائی زیورات میں سے کچھ برآمد کرلیے
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق بنگلہ سابق میئر کراچی وسیم اختر کا ہے جبکہ گھریلو ملازم بنگلے سے طلائی زیورات ، ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگیا تھا ۔
پولیس نے بنگلے کے ملازم محمد طفیل کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا پولیس نے چوری کے الزام میں گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کیے جانے والے کچھ طلائی زیورات برآمد کرلیے اور دیگر کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔