Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اکتوبر میں نئے چیف جسٹس ہونگے، اس لئے عمران فوری الیکشن چاہتاہے، مریم نواز |

اکتوبر میں نئے چیف جسٹس ہونگے، اس لئے عمران فوری الیکشن چاہتاہے، مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ اکتوبر میں سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس ہو گا۔ن لیگ لائرز ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے مگر الیکشن سے پہلے انصاف کے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرنے ہوں گے، عمران خان جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے سلیکٹ ہونا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے انٹرویو میں خود کہا کہ عمران خان خطرناک شخص ہے، اب انہوں نے جوڈیشل اسٹبشلمنٹ ڈھونڈ لی ہے، جنرل باجوہ کہتے ہیں کہ بیگمات کے کہنے پر عدالت کے فیصلے ہوتے تھے، ان کی باقیات عدلیہ میں موجود ہے یہ اب ان پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے تو سنا تھا کہ قانون اندھا ہوتا ہے لیکن جس دن پاناما کیس کا فیصلہ ہوا عدالت میں ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ کے بچے بھی موجود تھے، ان ججوں کے بچوں کو پہلے سے پاناما فیصلے کا پتا تھا، آئین اور قانون پر فیصلے نہیں ہوتے تھے بلکہ بیگمات اور بچوں کے کہنے پر فیصلے ہوتے تھے، منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، نواز شریف کے ساتھ بہت ناانصافیاں کی گئیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ شخص جب بھی عدالت گیا جتھے لے کر گیا، کون ہے جوآج بھی عمران خان کو تحفظ دے رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا میں نے جھوٹے مقدمات میں 100 سے زیادہ پیشیاں بھگتیں، نوازشریف نےجھوٹے مقدمے میں 200 سے زیادہ پیشیاں بھگتیں، ہم نے عدالتوں میں سرینڈر کیا اور جھوٹی سزائیں بھگتیں، ہمارے گھروں پر حملے ہوئے، عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکاری ہیں، زمان پارک سے ریاست پرحملہ ہوا،ا ٓئین اور قانون کہاں سو رہا تھا؟۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے کیوں کہ ہم سیلکٹ ہو کر نہیں آئے لیکن الیکشن ہر پانچ سال بعد ہونے چاہئیں، ان شااللہ ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔