Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈاکٹر فاروق ستار نے اہم اعلان کردیا | زرائع نیوز

ڈاکٹر فاروق ستار نے اہم اعلان کردیا

ڈاکٹر فاروق ستار نے اہم اعلان کردیا

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومتی نااہلی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، پانی بحران کے خلاف ہفتے کو کراچی پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، کراچی پریس کلب پر حکومت کی نااہلی اور کراچی کے خلاف متعصبانہ پالیسیوں پر آواز بلند کریں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کی سیاسی جماعتوں اور عوام سے بھرپور تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اتحاد کو دیکھ کر حکومت اور سرکاری ادارے اپنی صف سیدھی کرسکتے ہیں بصورت دیگر شہری ان ہی اذیتوں کا سامنا کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں سوائے جماعت اسلامی کے کراچی کی کسی نمائندہ جماعت نے بھرپور احتجاج نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے صرف بیانات ہی جاری کیے گئے ہیں۔