اسلا م آباد:کے الیکٹرک نے آئندہ7سال کا انوسٹمنٹ پلان نیپرا میں جمع کرادیا جس پر نیپرا 21 فروری کو سماعت کرے گا ۔
جمع کرائے جانیوالے مجوزہ پلان کے مطابق کے الیکٹرک7سال میں484ارب روپے کی انوسٹمنٹ کرے گا، ترسیلی منصوبوں پر280ارب91 کروڑ50 لاکھ روپے کی انوسٹمنٹ ہوگی ۔
ڈسٹری بیوشن منصوبوں پر 184ارب65کروڑ روپے کی انوسٹمنٹ ہوگی جبکہ کے الیکٹرک دیگرمنصوبوں پر18ارب51 کروڑ 40 لاکھ روپے انوسٹمنٹ کرے گا۔کے الیکٹرک انوسٹمنٹ 2023-24 سے2029-30 کے دوران کرے گا۔
