Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مختلف علاقوں میں گیس غائب، شہریوں کو شدید پریشانی | زرائع نیوز

مختلف علاقوں میں گیس غائب، شہریوں کو شدید پریشانی

کراچی : رمضان المبارک میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔

کراچی بھر سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور قلت کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں، شہریوں کو ماہ مقدس کے دوران کھانا پکانے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامناہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں لیاری،گلشن اقبال،کیماڑی،لائنزایریا،کورنگی،ملیر،لانڈھی سمیت دیگرعلاقوں میں گیس پریشرنہ ہونے کی شکایات ہیں ۔

گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 6 گھنٹے گیس ملتی ہے، گیس رات 2 بجے سے ساڑھے چار بجے اور شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہوتی ہے، اس کے علاوہ سارا دن ہمارے چولہے ٹھنڈے رہتے ہیں۔