دوسری بیوی کو طلاق نہ دینے پر خاتون نے شوہر کو عمارت سے نیچے پھینک دیا

دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار پر پہلی بیوی نے شوہر کو پانچویں منزل کی بالکوںی سے نیچے دھکا دے دیا۔ 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص  فارماسسٹ تھا اور بیرون ملک میں ملازمت کے بعد چھٹیوں پر گھر آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا معلوم ہونے کے بعد دونوں میں تنازع چل رہا تھا، واقعہ کے روز مقتول کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کرنے کے لیے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ ’غنڈوں‘ کو گھر بلایا اور شوہر کو ان کے ساتھ ملکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈاکٹر نے جب اہنی دوسری اہلیہ کو طلاق دینے سے صاف انکار کیا تو خاتون انہیں گریبان سے پکڑ کر بالکونی میں لے کر گئی اور ہانچ سالہ بیٹے کے سامنے اُسے پانچویں منزل سے نیچے دھکا دے دیا۔

مقتول کے اہل خانہ نے قاتلہ بہو اور اس کے خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے دوسری بیوی کو طلاق دینے اور پہلی بیوی کے حق میں کچھ کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمی درج کر کے مقتول کی اہلیہ اور بھائیوں کو نامزد کیا اور ان سے تفتیش شروع کردی۔