Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صومالیہ میں امریکی کارروائی , 10 داعش ارکان ہلاک | زرائع نیوز

صومالیہ میں امریکی کارروائی , 10 داعش ارکان ہلاک

نیو یارک : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے بدھ کے روز صدر بائیڈن کے حکم پر شمالی صومالیہ میں ایک جارحانہ کارروائی کی جس میں صومالیہ میں تنظیم کے ایک رہنما بلال السوڈانی سمیت داعش کے متعدد ارکان کو مار دیا گیا ہے۔

آسٹن نے کہا کہ بلا ل السوڈانی افریقہ میں تنظیم کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں اس کے آپریشنز کی مالی مدد میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

آسٹن نے کہا کہ آپریشن میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ۔ اس آپریشن سے اندرون اور بیرون ملک امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے امریکہ کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔