Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان | زرائع نیوز

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان

سڈنی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام خواتین شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔

آئی سی سی کا بتانا ہے کہ میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہے۔