نیو یارک : امریکا کا نوجوان فٹبالر جیسی لیمونیئر 25 سال کی عمر میں چل بسا۔امریکا کی قومی فٹبال لیگ نے اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے نہایت ہی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فٹبال لیگ کا کہنا ہے کہ جیسی جیسا فٹبالر ٹیم کے لیے ایک ماڈل اور شاندار نوجوان تھا جو کہ بہت جلد چلا گیا۔اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں جیسی کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹبالر کی اچانک موت کی وجہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔جیسی اگلے ہفتے 26 سال کا ہونے والا تھا۔
