لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان اور افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا نے رواں سال مارچ میں افغانستان کا دورہ کرنا تھا اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز یو اے ای میں ہونا تھی تاہم آسٹریلیا نے دورہ افغانستان سے انکار کردیا
