کراچی: پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل جاری رہے گا، میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،لیگ کو برقرار رکھنا ایک چیلینج ہے، غیر معمولی تعاون پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، گراس روڈ پر اقدامات کے ساتھ ویمن لیگ کا بھی انعقاد کرائیں گے۔
یہ بات انہوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کی کتاب کی تقریب رونمائی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، کسٹمز کرکٹ جرنی کی رونمائی کراچی جمخانہ میں منعقد ہوئی،
نجم سیٹھی نے کہا کہ جب پی سی بی چھوڑ کر گیا تو ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر تھی،وزیراعظم نے مجھے بلا کر کہا کہ پی سی بی میں جائیں، وہاں سب کچھ گڑ بڑھ ہے،میں نے ان سے کہا کہ پہلے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کریں،اگست تک ڈپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنی ہے،اگست، ستمبر تک نیا کرکٹ سیزن شروع ہوجائے گا،امید ہے کہ آٹھ سے دس ڈیپارٹمنٹ بحال ہوجائیں گے،کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کو بورڈ میں بھی شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ویمن کرکٹ کو بحال کرنا ہے اور ویمن لیگ کروانی ہے،جیسے ہی ہم نے ویمن لیگ کا اعلان کیا،بھارت اور آٸی پی ایل نے اپنی ویمن لیگ کا اعلان کردیا، اس سال ہم ویمن لیگ لانچ کرنے جارہے ہیں، پی ایس ایل 8میں ویمن کے کچھ میچز رکھے ہیں،منیبہ علی نے ورلڈکپ میں شاندار سینچری کی،منیبہ نے جسامت سےنہیں دماغ سے سینچری کی،منیبہ کا 50کلو بھی وزن نہیں ہوگا،اس میں دماغ کاکام ہوتا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو پاکستان لانا اور برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے،پنجاب حکومت نےسیکیورٹی کےلیے 80 کروڑ کا بل بھیج دیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ سے پیسے نہیں لیں گے، جب میں نے یہ بات پنجاب حکومت کو بتاٸی تو وہ بھی پیچھے ہٹ گٸے،ہم حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں۔
چیف کلکٹر انفورسمنٹ کسٹمز یعقوب ماکو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کتاب سے رشتہ ختم ہونے سے ہماری تہذیب خراب ہوگٸی ہے،کرکٹ کے موضوع پر نوجوان کتاب پڑھیں گے،کسٹم کرکٹ کو بحال کریں گے، صاحب کتاب جلال الدین نے کہا کہ گزرے لمحات اور تجربات کو ضبط تحریر میں لانے کی کوشش کی۔