کراچی: سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم مکس مارشل آرٹس(ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔
نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے تصدیق کی کہ میرے بیٹے تیمور اکرم حال ہی میں فائٹ میں بھی شریک ہوئے، وہ شوقیہ فائٹر ہیں۔
تیمور امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں زیادہ کرکٹ نہیں، میں نے اپنے بچوں کو اس بات کا حق دیا ہے کہ وہ زندگی ویسے گزاریں جیسے وہ پسند کرتے ہیں، اگر تیمور فائٹر بننا چاہتے ہیں تو ضرور بنیں۔
وسیم اکرم نے 1995 میں ہما مفتی سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے تیمور اور اکبر ہیں۔
وسیم بیٹے
