Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
امریکی حسینہ نے مس یونیورس کا تاج سر پر سجا لیا | زرائع نیوز

امریکی حسینہ نے مس یونیورس کا تاج سر پر سجا لیا

نیویارک : امریکی ریاست لوزیانا میں نیو اورلینز میں اتوار کی صبح تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکہ حسینہ آر بونی گیبریل نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا۔ اس موقع پر ان کو پہنائے گئے تاج نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ ایسا تاج تھا جو اس سے قبل کسی بھی مس یونیورس کے سر پر نہیں سجا۔ یہ ایک نایاب قسم کا تاج تھا جس پر شاہی نیلم اور سفید ہیرے جڑے گئے تھے۔ تاج کی لاگت 5 ملین اور 750 ہزار ڈالر تھی۔

امریکی حسینہ آر بونی گیبریل جس مقابلہ کی فاتح قرار پائی اس میں 85 ملکوں کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی ۔ 28 سال کی آر بونی گیبریل ہیوسٹن ٹیکساس میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد فلپائن سے آنے والے تارک وطن ہیں اور والدہ ٹیکساس کی ہیں۔نئی مس یونیورس آر بونی گیبریل بنیادی طور پر مس ٹیکساس ہیں۔ انہوں نے اس وقت توجہ حاصل کی جب انہوں نے گزشتہ سال مس یو ایس اے مقابلہ کے کیوریٹرز کی طرف سے پائیدار فیشن اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے دوران بات کی۔

بطور ماڈل اور فیشن ڈیزائنر انہوں نے مس یونیورس مقابلہ میں بھی اپنی شاندار جوابات کی روایت کو دہرایا۔مس یونیورس کا خیال ہے کہ انسان اپنے کریئر اور روزمرہ کے طرز زندگی کے ذریعے کرہ ارض پر اثر انداز ہوتا ہے۔