کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2022ء ایس ایس سی پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کی مارک شیٹس 28دسمبر 2022ءسے جاری کرنے کااعلان کردیا ہے۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ناظم امتحانات عمران طارق نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اپنے اتھارٹی لیٹر،شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی یا اپنے نمائندے کی آفس کارڈکی کاپی کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10بجے سے شام 5بجے تک مارک شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہےکہ مارک شیٹس حاصل کرنےکے بعدفوری طور پرطلباءوطالبات کو لازمی دے دی جائیں۔ پرائیویٹ سائنس گروپ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیئےگئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق بدھ28دسمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد،گلشن اقبال۔
جمعرات29دسمبر کو جمشید ٹائون، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، ملیر،بن قاسم،صدر اورجمعہ 30دسمبرکو صبح 10بجے سے سہ پہر 12 بجے اور سہ پہر 3بجے سے شام 5بجے تک لیاری،کیماڑی، بلدیہ ٹائون، سائٹ، اورنگی،گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کر سکیں گے۔
نتائج سے مطمئن نہ ہونیوالےطلباءوطالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک بورڈ آفس برانچ اور بورڈ سے متصل یونائیٹڈ بینک، عسکری کمرشل بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے یہ فارم حاصل کر کے انہی بینکوں میں 2جنوری 2023سے یکم فروری تک اپنی مارک شیٹ کی فوٹو کاپی فارم کے ساتھ لگاکرجمع کراسکتے ہیں۔
