Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کی رہائشی اینکرپرسن مشعل بخاری انتقال کرگئیں | زرائع نیوز

کراچی کی رہائشی اینکرپرسن مشعل بخاری انتقال کرگئیں

کراچی ،لاہور :معروف اینکرپرسن مشعل بخاری انتقال کرگئیں، وہ دو سال سے منہ کے کینسر میں مبتلا تھیں، ایک مہینہ پہلے طبیعت خراب ہونے پر شوکت خانم ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

مشعل بخاری 8 جولائی 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن کیا۔

ان کا شمار سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مختلف نجی چینلز میں خدمات سرانجام دیں، وہ سرکاری ٹی وی چینل کا بھی حصہ رہیں۔ مشعل بخاری کے انتقال پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔