کراچی :وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا ساتواں اجلاس ایس اے سی کلفٹن میں ہوا، جس میں BRT یلو لائن منصوبے پر بریفنگ دی گئی اور پوزیشن پیپر کو زیر غور لایا گیا۔
اجلاس میں BRT کوریڈور کورنگی روڈ پر ایلیویٹڈ سیکشن کی تعمیر، کرسچن کالونی میں 11 ایکڑ اراضی پر 340 بسوں کیلئے ڈپو کی تعمیر کی سفارش کی گئی، بتایا گیا کہ اس ڈپو میں شمسی توانائی کی سہولت مہیا کی جائے گی، صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ BRT کی بروقت تکمیل کیلئے کام کی رفتار تیز کی جائے، مستقبل کے تقاضوں کا خیال رکھا جائے۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک، دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔مقامی ہوٹل میں پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کی دعوت افطار سے خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیم کی تنظیم سازی کی جارہی ہے، کارکنوں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی، جس کےبعد کارکن باعزت روزگار بھی حاصل کرسکیں گے،اتقریب کے اختتام ڈیجیٹل ٹیم کی تیار کردہ نغمے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔
بی آر ٹی کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، شرجیل میمن
