اردو یونیورسٹی،سکندرشیروانی کوفخرکراچی ایوارڈسےنوازاگیا

کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی کے استاد سکندرخان شیروانی کو بہترین معلم پر فخر کراچی ایوارڈ سے نوازاگیا۔یہ ایوارڈ انہیں پاکستان کے ادارہ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت ہونیوالی تقریب میں دیاگیا۔

سکندرشیروانی 14 سال سےوفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ خرد حیاتیات میں تحقیق و تدریس سےوابستہ ہیں اوراس حوالے سے ان کے مختلف قومی اور بین الا قوامی سطح پر ریسرچ کےمقالاجات شائع ہوئے ہیں اوروہ اپنی ریسرچ کو مختلف ممالک میں پیش کرچکے ہیں جس میں سر فہرست امریکا،نیپال، تھائی لینڈاور دبئی شامل ہیں۔

انہوں اپنے شعبے سےمتعلق مختلف ٹریننگ حاصل کی اور خاص طور پر طبّی خردحیاتیات جس میں جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں بتایاجاتا ہے۔

ان14 سالوں میں سکندر خان شیروانی نے سیکڑوں طلباء و طالبات کو مفید معلومات فراہم کی ہیں جوکہ مختلف اداروں سےوابستہ ہیں اور خرد حیاتیات کے مضمون کو فروغ دینے میں ان کا پاکستان میں بہت نمایاں کردار ہے۔

ایوارڈکی تقریب میں مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوبہترین کارکردگی پر ایوارڈزدیئےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: