Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو انصاف مل گیا، درندہ امام مسجد گرفتار | زرائع نیوز

زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو انصاف مل گیا، درندہ امام مسجد گرفتار

 

سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے پنوعاقل میں کمسن بچی کو سپارہ پڑھانے کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے والے امام مسجد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے پنوں عاقل سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی مولوی شفقت کے پاس پڑھنے جاتی تھی، مولانا نے بچی کو متعدد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی نے اپنے والدین کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے درخواست دائر کی اور پھر پولیس نے اُسے حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ  رواں ہفتے پنوعاقل کے گاؤں دل دار سمیجو کی متاثرہ بچی اور والد کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تھی، آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر کو واقعے کی تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے دو روز قبل والدین سے ملاقات کی اور بچی کا میڈیکل کرایا جس کے بعد ملزم کو آج گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تین روز قبل والد احسان سمیجو نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔