Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ممتازصنعتکار بہرام ڈی آواری انتقال کر گئے | زرائع نیوز

ممتازصنعتکار بہرام ڈی آواری انتقال کر گئے

کراچی : ممتاز صنعتکار اور آواری ہوٹل کے مالک بہرام ڈی آواری کراچی میں انتقال کرگئے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بہرام ڈی آوار ی کچھ روز سے علیل تھے۔

یہرام ڈی آواری پاکستان کے مشہورکشتی راں اور صنعت کار بیرام ڈی آواری1942 میں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ڈنشا آواری نے کراچی کا مشہور بیچ لگژری ہوٹل تعمیر کیا تھا۔ یوں بیرام ڈی آواری کو ہوٹل چلانے کا فن ورثے میں ملا۔ خود انھوں نے بھی لاہور اور کراچی میں آواری ہوٹل قائم کیے۔

بہرام ڈی آواری کو کشتی رانی کا شوق تھا۔ انھوں نے 1978 اور 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوردونوں میں گولڈ میڈلز جیتے۔ 1978 میں ان کے ساتھی منیر صادق تھے جبکہ 1982 میں ان کا ساتھ ان کی اہلیہ گوشپی آواری نے دیا۔

بہرام ڈی آواری کے اس کارنامے کے اعتراف کے طور پر 14 اگست 1982 ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

بہرام ڈی آواری سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور انہوں نے ایشین گیمز میں کشتی رانی کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔