صرف پنجاب میں الیکشن وفاق کے خلاف سازش ہے :شازیہ مری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ کام نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کو مانیٹر کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قومی اسمبلی سے خود بھاگ گئے تھے، وہ جانتے تھے کہ عدالتی بیساکھیوں پر کھڑی پنجاب حکومت ڈھیر ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی ذہنی کیفیت پل پل میں تبدیل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں انتخابات وفاق کی سالمیت کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، قومی اسمبلی اور دو صوبوں کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا آئینی تقاضا ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں۔

شنگھائی کانفرنس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور بی جے پی ایک صفحہ پر ہیں۔ پی ٹی آئی کا المیہ یہ ہے کہ وہ سیاست کی طرح خارجہ امور سے بھی لا علم ہے ،نالائق عمران نیازی نے پاکستان کے خارجہ امور کو برباد کر دیا تھا۔ عمران تو مودی کو مسڈ کا لز دیتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: