Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سوڈان سے مزید 96پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے | زرائع نیوز

سوڈان سے مزید 96پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی: پاک فضائیہ نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کا تیسرا مشن کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ سوڈان سے مزید 96 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لیکر واپس کراچی پہنچ گیا جس سے تنازع زدہ علاقے سے ایئرلفٹ کیے جانے والےہم وطنوں کی تعداد 355 ہو گئی ۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ہدایت پر پی اے ایف کا ٹرانسپورٹ جہازوں کا بیڑہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو فوری طور پر بحفاظت پہنچانے کے عزم سے لبریز انخلا کے مشنوں کو کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔

پاک فضائیہ کے سوڈان سےپاکستانیوں کے انخلا کے کامیاب مشنوں کو حکومت پاکستان اور عوام نے بے حد سراہا ہے۔