Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرکٹرسمیع اسلم امریکہ میں ایلون مسک کے ’’ پڑوسی‘‘ | زرائع نیوز

کرکٹرسمیع اسلم امریکہ میں ایلون مسک کے ’’ پڑوسی‘‘

واشنگٹن: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم قومی ٹیم میں نظر انداز کیے جانے کے بعد کرکٹ میں اپنا کیرئیر بنانے کے لیے امریکہ شفٹ ہو چکے ہیں جہاں وہ ایلون مسک کے پرتعیش گھر کے قریب رہتے ہیں ۔

یوٹیوب کے ایک وی لاگ میں سمیع نے بتایا کہ وہ اس وقت سان فرانسسکو کے بے ایریا میں رہ رہے ہیں جو دنیا کے مہنگے ترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔جیسا کہ وی لاگ میں دکھایا گیا ہے کہ سمیع فی الحال اُس علاقے میں واقع ایک پرتعیش گھر میں رہ رہے ہیں جہاں ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند سرکردہ کاروباری افراد رہائش پذیر ہیں۔

سمیع اسلم نے کہا کہ الحمدللہ، یہاں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں، میں ایک گھر کا مالک ہوں اور یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا اور مجھے یہاں اچھا موقع ملا، پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہاں زیادہ موقع نہیں مل سکا ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں (امریکہ میں) کرکٹ کم کھیلی جاتی ہے لیکن در حقیقت یہاں ہمارے لیے بہت سارے مواقع ہیں، ہم پورا سال بہت سی فرنچائز کرکٹ کھیلتے ہیں۔

سمیع نے قومی سکواڈ سے ڈراپ ہونے سے قبل 13 ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلے، وہ 2020 میں امریکا گئے اور وہاں ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر نئی شروعات کی ہے۔