شہباز شریف نے وزیر بجلی کو کیا ہدایت کی ؟ جانیئے !

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی اور وزیراعظم کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، بجلی کی ترسیل کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔

وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی رائو اجمل اور عرفان ڈوگر نے الگ الگ ملاقات کی ۔ ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات میں حلقے سے متعلقہ معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: