واشنگٹن: امریکہ کی سابق خاتون اول مشیل اوباما نے اسپین میں ایک کنسرٹ میں معروف گلوکار بروس اسپرنگ اسٹین کے ساتھ سٹیج پر گانا گایا۔
بارسلونا میں ہوئے کنسرٹ میں مشیل اوباما نے اسپرنگ اسٹین اور ای اسٹریٹ بینڈ کے ساتھ ’’گلوری ڈیز‘‘ گانا گایا۔
اداکارہ کیٹ کیپشا نے بھی ان کا ساتھ دیا جو عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار سٹیون سپلبرگ کی اہلیہ ہیں۔ کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین نے مشیل کی تعریفیں کیں اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔
اسپرنگ اسٹین کے کئی گانے دنیا بھر میں مشہور ہوئے اور انہوں نے اوباما کی صدارتی مہمات کے دوران کئی پروگرام بھی کئے تھے۔
سابق صدر اوباما نے 2016 میں سپرنگ سٹین کو صدارتی تمغہ آزادی سے بھی نوازا تھا۔
