Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم امیدوار کے فائرنگ سے زخمی ہونے کا معاملہ شرابیوں کے جھگڑے کا نکلا | زرائع نیوز

ایم کیو ایم امیدوار کے فائرنگ سے زخمی ہونے کا معاملہ شرابیوں کے جھگڑے کا نکلا

نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں جھگڑے کے دوران 2 افراد زخمی ہوگئے اس حوالے سے ایس ایچ او چوہدری طفیل نے بتایا کہ کچھ شرابیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جن کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے اور اس جھگڑے میں ایک شخص انگلی پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوا۔

قائم مقام ایس پی نیو کراچی ڈویژن ڈی ایس پی کنور آصف نے بتایا کہ جھگڑے میں اکرم نامی شخص کی ناک پر چوٹ آئی ہے اور وہ تھانے آکر میڈیکل لیٹر بنوا کر عباسی شہید اسپتال گیا ہے جبکہ جھگڑے میں سرور نامی شخص کی انگلی زخمی ہوئی ہے اس نے پولیس سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

انھوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ جھگڑے میں فائرنگ کی گئی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ۔

قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار سرور راجپوت یوسی 6 نارتھ کراچی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ ایم کیو ایم کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سرور راجپوت کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔