لاہور کے سیشن کورٹ میں عابد باکسر کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت
عابد باکسر تمام مقدمات میں بے قصور قرار
عدالت نے آج دو مقدمات میں بے گناہ قرار دینے جانے پر درخواست ضمانت واپس کر دی
عدالت اس سے قبل آٹھ مقدمات میں عابد باکسر کے بے قصور ہونے پر ضمانت کی درخواستیں واپس کر چکی ہے
عابد باکسر پنجاب پولیس میں ایس ایچ او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں
عابد باکسر نے دس کیسسز میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی
ایڈشنل سیشن جج ارشد جاوید نے کیسسز کی سماعت کی
پولیس نے عابد باکسر پر مختلف تھانوں میں دس ایف آئی آرز درج کر رکھی تھیں .
عابد باکسر پر جعل سازی، فراڈ ، اغواء،اور اقدام قتل جیسے الزامات تھے
میرے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، عابد باکسر
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنوائے ، عابد باکسر
