Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سی این جی پر سیلز ٹیکس کے اضافی ریٹ عائد، پنجاب میں سستی ، سندھ میں مہنگی | زرائع نیوز

سی این جی پر سیلز ٹیکس کے اضافی ریٹ عائد، پنجاب میں سستی ، سندھ میں مہنگی

کراچی: ایف بی آر کی سفارش پر سی این جی پر بھی سیلز ٹیکس کے نئے اضافی نرخ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ریجن ون کےسی این جی صارفین کوگیس سپلائی پر 69.57 روپے کلو ٹیکس عائد کیا گیا اسی طرح ریجن ٹو کے صارفین کو سی این جی سپلائی پر 74.04 روپے فی کلو ٹیکس عائد کیا گیا۔

ایف بی آر  کے مطابق ریجن ون میں کےپی،بلوچستان،راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرخان شامل شامل ہیں جبکہ ریجن ٹومیں سندھ،پوٹھوہارکےعلاوہ پنجاب بھرکےدیگرعلاقےشامل ہیں۔ نئے سیلز ٹیکس ریٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے سے سی این جی کی  قیمتوں میں21سے22روپےاضافہ ہوگا ، سندھ میں سی این جی کی قیمت 125 روپےفی کلوہوجائےگی جبکہ کےپی میں سی این جی قیمت137 سے 140روپےکے درمیان ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس بڑھنےسےپنجاب میں سی این جی قیمت میں فرق نہیں پڑےگا کیونکہ پنجاب میں درآمدی آرایل این جی استعمال ہورہی ہےجو پہلے ہی مہنگی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے ٹیکسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔