Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا رسک نہ لیں‘‘ | زرائع نیوز

’’چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا رسک نہ لیں‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائیں وگرنہ پھر منہ کی کھانی پڑے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت 9.8ارب ڈالرقرضوں کی مدمیں واپس کرچکی، 7ارب قرض اور2.8ارب ڈالرسودکی مدمیں اداکیےہیں، ہمارااصل چیلنج ٹیکس وصولی کاہے کیونکہ اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف 5 ہزار 600 ارب مختص کیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بڑی ہلچل ہے، صادق سنجرانی کے گھر پر تحریک انصاف کے سینیٹر ، بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کو ناکام بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس زیادہ نمبرز ہیں اور ممکن ہے کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک کامیاب ہو مگر اُس سے قبل ہم بھی سیاسی حکمتِ عملی مرتب کریں گے۔ سابق صدر آصف زرداری چیئرمین کی تبدیلی کا عندیہ دے کر خود چیئرمین بنانے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔