نو ڈیرو : لاڑکانہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
سندھ ایڈز کنٹرول حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لیے امداد سندھ اینڈومینٹ فنڈ کے منافعے سے دی جائے گی،ایچ آئی وی سے متاثرہ ہر بچے کی ماں کو 45 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لیے رقم مارچ کے مہینے میں دی جائے گی، سیلاب کی وجہ سے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی امداد چار گنا کردی گئی،
ڈاکٹر ارشاد کاظمی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں 1110 بچوں کے لیے 12 ہزار روپے کا امداد دی گئی, ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی امداد جاری کرنے کے لیے ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریہیبلیٹیشن کمیٹی کو سندھ بھر ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی امداد کی سفارش کی ہے۔
